الخلیل، اسرائیلی فوج نے بندوق کی نوک پر فلسطینی شہری سے زرعی فارم مسمارکرادیا

پیر 26 جنوری 2015 15:18

الخلیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی شہری سے بندوق کی نوک پر اس کا زرعی فارم مسمار کرادیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل کے شہر کے قصبے اذنا کے رہائشی مسلم ابو جحیشہ کو گزشتہ روز صہیونی فوجیوں نے حکم دیا کہ وہ بھیڑ بکریوں اورگائے کیلئے بنائے گئے فارم کی عمارت کو خود ہی مسمار کر دے، اگر وہ خود مسمار نہیں کریگا تو اسرائیلی فوج اسے مسمار کردیگی اور مالک کو اس کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ابو جحیشہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے یہ فارم ہفتے کے روز 70 ہزار ڈالر کی رقم سے مکمل کیا تھا۔ جیسے ہی میں نے فارم مکمل کیا صہیونی فوج نے چھاپہ ما کر مجھے اپنا فارم خود مسمار کرنے کا کہا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں فارم خود مسمار کر کے جرمانہ ادا کرنے کا کہاجس پر میں نے اپنا فارم خود مسمار کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :