اکانومی واچ کے صدر نے شرح سود میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا

پیر 26 جنوری 2015 15:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی ترقی پے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ اس سے نجی شعبے کو دیا جانے والا قرضہ سستا ہو جائے گا کاروباری لاگت کم جبکہ برآمدات ، اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ کاری کی مجموعی فضا پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباروں کے ڈیفالٹ میں کمی آ جائے گی جس سے کمر شل بنکوں کے نقصانات کم ہوں گے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ مشکلات کا شکار صنعتی شعبے کو ہو گا۔ ملکی ترقی کے لیے شرح سود میں کمی کافی نہیں بلکہ اس کے لیے سیاسی استحکام، لا قانونیت اور توانائی بحران کا خاتمہ اور دیگر عوامل پر بھی توجہ دینی ہو گی۔