کرپشن کے ماحول میں ایم کیو ایم پاکستان کے مظلوم، بے کس ،غریب عوام کیلئے روشنی کی کرن ہے،محمدطاہر کھوکھر

پیر 26 جنوری 2015 15:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈرمحمدطاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ کرپشن کے ماحول میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مظلوم، بے کس اور غریب عوام کے لیے روشنی کی کرن ہے۔ متحدہ ظلم کے نظام کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کی خوشحالی ہی ہماری منزل ہے۔

(جاری ہے)

قائد تحریک الطاف حسین عوامی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرہ شاہی اور ظلم پر مبنی نظام کی تبدیلی سے ہی محروم طبقات میں خوشحالی آسکتی ہے۔ کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہاکہ کارکن گھرگھر قائد تحریک کاپیغام پہنچانے کیلئے کردار ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ایم کیو ایم میں شامل ہو کر ملک میں متوسط اور غریب طبقات کے پرامن انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بن سکیں۔