آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ دلبود محمڈن ،16اسٹار ،ہنٹر اسپورٹس اور مکران اسپورٹس کی جیت

پیر 26 جنوری 2015 15:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سکسٹین اسٹار نے ملیر نیشنل کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے شعیب ،حمزہاور نقیب نے خوبصورت گول اسکور کئے ۔

دوسرے میچ میں دلبود محمڈن ملیر نے ایک سخت مقابلے کے بعد بلوچ فائٹر کو 1-0سے ہرا دیا فیصلہ کن گول کھیل کے دوسرے ہاف میں عادل نو ر نے اسکور کیا ،تیسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت افغان جانباز کو 5-2سے زیر کردیا جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے چوتھے میچ میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم مکران اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف راشد منہاس فٹ بال کلب کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر ظہیر احمد خان ،سکسٹین اسٹار کے چیئر مین تسلیم انصاری کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکٹری ضمیر السلام اور نذیر انجم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ،خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹر ی ضمیر السلام کے اعلامیہ کے مطابق آج بلوچ اسٹار سنٹرل کا مقابلہ بلوچ اسٹار ملیر سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :