عثمانیہ اسٹار فٹ بال کلب کا نام تبدیل کرکے موسیٰ لاشاری عثمانیہ فٹ بال کلب رکھ دیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 15:42

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) عثمانیہ اسٹار فٹ بال کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئر مین پرویز منعقد ہوا جس میں تمام آفیشل اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر کلب کا نام تبدیل کرکے عثمانیہ اسٹار فٹ بال کلب کے بجائے موسی لاشاری عثمانیہ فٹ بال کلب رکھ دیا گیا جس کی تمام آفیشل اور کھلاڑیوں نے توثیق کی چیئر مین پرویز نے تمام کلبز کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تمام خطوط و کتابت موسیٰ لاشاری عثمانیہ کلب کے نام سے کی جائے ۔