سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اراکین میں جملے بازی کا سلسلہ جاری

پیر 26 جنوری 2015 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اراکین میں جملے بازی کا سلسلہپیر کو بھی جاری رہا۔قائد حزب اختلاف شہریار مہرنے اسمبلی میں صوبائی وزیر اطلاعت سندھ کو آڑے ھاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کی پوری سوٹنگ روزانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کی ہوتی ہے، جبکہ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کہ گنے کی قیمت کے معاملے پر کسی کو سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں۔

ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہر فصل کا نقصان ہوا ہے۔ہمیشہ تازہ دم اور پرجوش نظر آنے والے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی اسمارٹنیس کا راز قائد حزب اختلاف شہر یار مہر نے کھولا۔ وزیر اطلاعت شرجیل میمن نے گنے کی قیمتوں پر سیاست چمکانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں فصلوں کا نقصان ہی ہوا۔

سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ نون کے رہنما لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ لیاقت میڈیکل کالج جامشوروکے اطراف ہزاروں ایکر زمین کو ٹرانسفر کرکے اربوں روپے کمائے گئے ،آج اسمبلی میں کمیٹی بنا نے کی بات کروں گا کہ سرکاری زمینیں کس طرح ہاوسنگ اسیکم کے لئے دی گئی ہیں لیاقت جتوئی نے کہا کہ ایوان کو آئین کے مطابق نہیں چلایا جا رہا ہے شریف لوگوں کی پگٹریاں اچھالنا کا م نہیں ہے سندھ میں کرپشن عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :