کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کا آسٹریلین ٹور جاری

پیر 26 جنوری 2015 15:50

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ اونچے ٹاور سے چھلانگ۔ارے ارے یہ کیا ،کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تونیچے گرنے لگی ہیزیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ، ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے بعد اسکا آسٹریلین ٹورجاری ہے جسکے تحت آخری مرحلے میں سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل ہسی گذشتہ روز ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ اونچے ٹاور سے نیچے اْترتے نظر آئے۔

آسٹریلوی ریاست تسمانیہ میں ورلڈ کپ ٹرافی کی تشہیری مہم کے اختتام پر مائیکل ہسی دارالحکومت ہوبارٹ کے ریسٹ پوائنٹ ٹاور کی اونچائی پر پہنچے اور ٹرافی کو اپنے جسم سے باندھتے ہوئے کمند کے ذریعے نیچے اْترنے کا خطرناک اسٹنٹ پیش کیا۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں فقط تین ماہ باقی رہ گئے ہیں جسکے لیے کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈکپ کا باقاعدہ100روزہ کاو ئنٹ ڈاؤ ن شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

14فروری2015ء سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچوں میں مشترکہ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈانگلینڈ اور سری لنکا کے مدِ مقابل نظر آئینگے۔44روز تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس میلے میں 14ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جودونوں میزبان ممالک کے14وینیوز پر49میچوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل اپنی بیٹنگ و بولنگ کے جوہر دکھائینگی

متعلقہ عنوان :