فیصل آباد،چھ مسلح ڈاکو رفاہ یونیورسٹی کے پرچیز آفیسر عمیر فاروق کے اہلخانہ کو کو رسیوں سے باندھ کر 50 ہزار روپے نقدی و زیورات اور دیگر گھریلو اشیاء لوٹ کرفرار ہوگئے

پیر 26 جنوری 2015 15:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) چھ مسلح ڈاکوؤں نے رفاہ یونیورسٹی کے پرچیز آفیسر عمیر فاروق کے اہلخانہ کو کو رسیوں سے باندھ کر 50 ہزار روپے نقدی و زیورات اور دیگر گھریلو اشیاء لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ستیانہ روڈ کے مچھلی فارم کے نزدیک رفاہ یونیورسٹی کے پرچیز آفیسر عمیر فاروق کے گھر میں 6 نامعلوم مسلح ڈاکو نے واردات کرتے ہوئے 50 ہزار روپے نقدی و زیورات اور دیگر گھریلو اشیاء لوٹ لیں۔

واردات کے وقت عمیر فاروق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کمرے میں سورہے تھے۔ ڈاکوؤں نے ان کے بھائی عمر فاروق‘ معوذ فاروق‘ والد فاروق احمد اور ہمشیرہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور لوٹ مار کی۔ڈاکٹر عمیر فاروق نے بتایا کہ ہمارے گھر سے نقدی پچاس ہزارروپے اور خواتین کے کانوں سے زیور اتار لیا اور ہمارے اوپر تشدد کرتے رہے کہ باقی زیور اور کیش رقم دی جائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ہمارے چا ر عدد موبائل بھی اٹھا لئے ۔جن کی کل ما لیت پچیس ہزار نقد بنتی ہے ۔ تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ ہمیں ہراساں کیا گیا۔ اس دوران فریج سے کھانے کی اشیاء اور پھل کھاتے رہے۔ تقریباََ چار بجے گھر کے مرکزی دروازے کی چابیاں لے کر گھر کا دروازہ کھول کر چلے گئے ۔انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں حبس بے جا میں رکھنے کے خلا ف ایف آئی آر درج کی جا ئے اور سا مان کی بر آمدگی کے سا تھ سا تھ ڈاکو ؤ ں کو سزا دلائی جا ئے ۔

چیئرمین رفاہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مدثر احمد نے عمیر فاروق کے گھر ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا کر مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :