پاکستان میں آرمی پبلک سکولوں کوسانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام سے منسوب کردیا جائے،شجاعت حسین

پیر 26 جنوری 2015 15:54

پاکستان میں آرمی پبلک سکولوں کوسانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینٹ سیکرٹریٹ کی کمیٹی برائے دفاع میں تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان میں آرمی پبلک سکول کے نام سے جو 200 سکول چل رہے ہیں‘ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام سے ان سکولوں کو منسوب کردیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ سیکرٹریٹ میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سید مشاہد حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین نے تجویز پیش کی کہ پاکستان بھر میں آرمی پبلک سکول کے نام سے 200 سے زائد سکول قائم ہیں۔

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام سے ان سکولوں کو منسوب کردیا جائے۔ ان کی اس تجویز کو زبردست انداز میں سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :