شام‘ باغیوں کے مارٹر حملوں میں 7 افراد ہلاک‘ 50 سے زائد زخمی

پیر 26 جنوری 2015 15:59

دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) شام میں باغیوں کے مارٹر حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارالحکومت دمشق کے علاقوں مالکی اور ایورومانیح میں باغیوں نے چالیس گولے داغے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔