سانحہ ماڈل ٹاﺅن،عدالت کا طاہرالقادری کوپانچوں رہنماﺅں سمیت گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پیر 26 جنوری 2015 16:07

سانحہ ماڈل ٹاﺅن،عدالت کا طاہرالقادری کوپانچوں رہنماﺅں سمیت گرفتار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کیس کی سماعت ہوئے جس دوران تفتیشی افسر نے کہاکہ طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت خرم نواز گنڈا پور ،رحیق عباسی اور حسین محی الدین روپوش ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو رہے جس پر عدالت کے فاضل جج نے طاہرالقادری سمیت پانچوں کو گرفتار کر نے کے لیے اشتہار آویزاں کرنے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش ہونے کا حکم سنا دیاہے ۔