پاکستان کی ترقی خوشحالی وحدت اور استحکام اپنی جانوں سے زیادہ عزیر ہے منگلا ڈیم توسیع منصوبے کیلئے مشکل حالات میں ہر اول دستہ کا کام کیا انخلا ء کے بعد متاثرین منگلا ڈیم مہاجرین جموں وکشمیر شدید معاشی بدحالی اور بے روزگاری کا شکار ہیں متاثرین منگلا ڈیم مہاجرین کے پڑھے لکھے نوجوان بچوں اور بچیوں کو فلفور روزگار فراہم کیا جائے نیو سٹی میں سوئی گیس کی فوری فراہمی ذیلی کنبہ جات کی بحالی آباد کاری کے فوری اقدامات اٹھائے جائیں 2011ء انخلا کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ریلیف پیکج کے اپنے وعدے پر عمل درآمد کریں واپڈا نے وعدہ کا پاس نہیں کیا مسائل حل نہ ہوئے تو متاثرین واپڈاہاؤس منگلا کی جانب احتجاجی مارچ کریں گے ،متاثرین منگلا ڈیم کی دھمکی

پیر 26 جنوری 2015 16:09

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پاکستان کی ترقی خوشحالی وحدت اور استحکام اپنی جانوں سے زیادہ عزیر ہے منگلا ڈیم توسیع منصوبے کیلئے مشکل حالات میں ہر اول دستہ کا کام کیا انخلا کے بعد متاثرین منگلا ڈیم مہاجرین جموں وکشمیر شدید معاشی بدحالی اور بے روزگاری کا شکار ہیں متاثرین منگلا ڈیم مہاجرین کے پڑھے لکھے نوجوان بچوں اور بچیوں کو فلفور روزگار فراہم کیا جائے نیو سٹی میں سوئی گیس کی فوری فراہمی ذیلی کنبہ جات کی بحالی آباد کاری کے فوری اقدامات اٹھائے جائیں 2011ء انخلا کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ریلیف پیکج کے اپنے وعدے پر عمل درآمد کریں واپڈا نے وعدہ کا پاس نہیں کیا مسائل حل نہ ہوئے تو متاثرین واپڈاہاؤس منگلا کی جانب احتجاجی مارچ کریں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیو سٹی سیکٹر Fمیں راجہ محمد زبیر کی رہائش گاہ پر منگلا ڈیم توسیع رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام متاثرین منگلا ڈیم 1210 ء کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں منعقدہ احتجاجی کارنر میٹنگ سے چیئر مین توسیع رابطہ کمیٹی راجہ محمد اعظم خان سیکرٹری جنرل توسیع رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال ،راجہ عابدالرحمن ،راجہ جاوید اقبال،محمد امین چوہان،راجہ حق نواز،راجہ محمد زبیر طاہر،ملک محمد الیاس،حاجی نذیر احمد،راجہ محمد زبیر خان،شفیق احمد ،محمد یعقوب ،محمد ریاض،محمد جاویداور ماسٹر محمد صدیق نے کیا متاثرین رہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم 1210ء اس وقت شدید مسائل سے دوچار ہیں متاثرین مہاجرین جموں وکشمیر کے سینکڑوں نوجوان گریجویٹ بچے اور بچیاں ڈگریاں ہاتھ میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگلا منصوبہ کے آغاز میں ہم سے واپڈا اور حکو مت نے بڑے دلفریب وعدے کیے مہاجرین نے پاکستان کی معاشی خوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اس قومی منصوبے کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا اور سب سے پہلے مکمل حمایت اور اپنا تعاون فراہم کی بلکہ ہراول دستہ کے طور پر اس منصوبہ کیلئے کام کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں میں ہمارا جائز حق بھی نہیں دیا گیا ہمارے بچے رل رہے ہیں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری نے جینا دوبھر کر دیا ہے واپڈا کے ذمہ داروں نے وزارت امور کشمیر اور آزاد حکومت کے ذمہ داروں نے متاثرین کی جانب آنکھیں بند کردی ہیں جو انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے منگلا توسیع رابطہ کمیٹی نے روز اول سے ایک مہذب جمہوری انداز سے اپنی پر امن جدو جہد سے مسائل حل کرانے کی کوشش کی ہے لیکن ارباب اختیار ذاتی اور جماعتی مفادات کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں ہماری تحریک اپنے جائز حقوق کیلئے ہے متاثرین منگلا ڈیم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا سب کچھ قربان کیا ہے لیکن انسانی ضرورتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن ریاست کے ذمہ دار مجبور اور بے کس متاثرین کی داد فریاد سننا گوارا نہیں کر رہے ایسے حالات میں ہم تمام متاثرین کو اتحاد اور اتفاق سے ایک پر امن جدوجہد کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کارنرمیٹنگز کا آغاز کررہے ہیں واپڈا کے ذمہ داروں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے نیو سٹی کے اندر قبر ستان کی تعمیر نہیں کی گئی کھیل کے میدان کا نا م ونشان نہیں نکاسی آب کے بڑے نالوں کی تعمیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے متاثرین کے جمع پونجی سے تعمیر کردہ ڈھانچے اور مکانات زمین بوس ہو رہے ہیں بھینس کالونی جو متاثرین مال مویشیوں کے دودھ سے گزر و بسر کرتے تھے کو تمام سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے ۔

گرلز کالج کیوں نہیں؟جبکہ کالج کی بلڈنگ موجود ہے بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال میں 24گھنٹے کی سہولت نہ دینا پاکستان کیلئے قربانی دینے والوں سے انتقام لیا جارہا ہے اتنی بڑی آبادی میں صحت وصفائی کا نہ ہی عملہ اور نہ ہی کوئی دیگر انتظام کیا گیا ہے رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت اور ذمہ دار ادارے ہوش کے ناخن لیں ہم گزشتہ تین سالوں سے حکومتی وعدوں کا بڑا احترام کر رہے ہیں اور خاموش ہیں ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر واپڈا اور حکومت نے مسائل حل کرنے میں موجود سرد مہری ختم نہ کی مسائل حل نہ کیے گئے تو واپڈا ہاؤس منگلا کی جانب متاثرین کو احتجاجی مارچ کی کال دیں گے ذمہ دار حکومتی حلقے اور واپڈا ہوگی آخر میں بزرگ رہنما حاجی نذیر احمدنے متاثرین کے مسائل کے حل پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام مسلح افواج پاکستان کے شہیدوں کوخراج عقیدت مسلح افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔