فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام تیسویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور اعزازات کل منعقد ہوگی،انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن مہمان خصوصی ہوں گے

پیر 26 جنوری 2015 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام تیسویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات‘ توصیفی اسناد اور اعزازات کل بروز بدھ 28 جنوری کو فیڈرل بورڈ آڈیٹوریم میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزارت داخلہ و انسداد منشیات انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2014ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سونے‘ چاندی اور کانسی کے تمغہ جات‘ توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :