نواز شریف نے اوباما ، مودی پریس کانفرنس دیگر مصروفیات ترک کر کے دیکھی

پیر 26 جنوری 2015 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نئی دہلی میں ا مریکی صدر براک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کی پریس کانفرنس پنی دیگر مصروفیات کو ترک کر کے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر دیکھی اس موقع پر وزیر اعظم کے چند قریبی رفقا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنمااوٴں کی باڈی لینگوئج، بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے امریکی صدر سے برابری کی سطح پر آکر بات چیت اور دیگر امور کو نوٹ کرتے رہے۔ آئی این پی کے مطابق پریس کانفرنس کے فوری بعد وزیر اعظم نے فون پر بعض ذمہ دار لوگوں سے اس حوالے سے بات کر کے کچھ ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :