سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اراکین میں جملے بازی کا سلسلہ جاری
شرجیل میمن کی پوری سوٹنگ روزانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کی ہوتی ہے، شہریار مہرن گنے کی قیمت کے معاملے پر کسی کو سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں‘ شرجیل میمن پیپلزپارٹی کے دور میں ہر فصل کا نقصان ہوا ہے‘ارباب غلام رحیم
پیر 26 جنوری 2015 16:29
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اراکین میں جملے بازی کا سلسلہپیر کو بھی جاری رہا۔قائد حزب اختلاف شہریار مہرنے اسمبلی میں صوبائی وزیر اطلاعت سندھ کو آڑے ھاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کی پوری سوٹنگ روزانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کی ہوتی ہے، جبکہ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کہ گنے کی قیمت کے معاملے پر کسی کو سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں۔
ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہر فصل کا نقصان ہوا ہے۔ہمیشہ تازہ دم اور پرجوش نظر آنے والے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی اسمارٹنیس کا راز قائد حزب اختلاف شہر یار مہر نے کھولا۔ وزیر اطلاعت شرجیل میمن نے گنے کی قیمتوں پر سیاست چمکانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں فصلوں کا نقصان ہی ہوا۔
سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ نون کے رہنما لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ لیاقت میڈیکل کالج جامشوروکے اطراف ہزاروں ایکر زمین کو ٹرانسفر کرکے اربوں روپے کمائے گئے ،آج اسمبلی میں کمیٹی بنا نے کی بات کروں گا کہ سرکاری زمینیں کس طرح ہاوسنگ اسیکم کے لئے دی گئی ہیں لیاقت جتوئی نے کہا کہ ایوان کو آئین کے مطابق نہیں چلایا جا رہا ہے شریف لوگوں کی پگٹریاں اچھالنا کا م نہیں ہے سندھ میں کرپشن عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.