ہنجر وال کے علاقہ سے خالی پلاٹ سے 25سالہ خاتون کی لاش برآمد

پیر 26 جنوری 2015 16:42

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)ہنجر وال کے علاقہ سے خالی پلاٹ سے 25سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تاہم اصل وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔