ینگ ڈاکٹرز سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات کیلئے ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آ گئے

پیر 26 جنوری 2015 16:42

ینگ ڈاکٹرز سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات کیلئے ایک مرتبہ پھر سڑکوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ینگ ڈاکٹرز نے سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات کے لئے ایک مرتبہ پھر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ،گزشتہ روز میو ہسپتال سے نیلا گنبد تک ریلی نکالی گئی جبکہ اس دوران آؤٹ ڈور میں علاج معالجے کی سہولیات معطل رہیں ۔ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر نعرے بازی بھی کی جاتی رہی ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت اپنے ہی کئے ہوئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر رہی جسکی وجہ ے ہم دوبارہ سڑکوں پر آنے پرمجبور ہوئے ہیں۔ حکومت سروس سٹرکچر،ڈاکٹروں کا تحفظ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات پورے بصور ت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ حکومت نے جھوٹے وعدوں کی روش اپنالی ہے لیکن اب عملی اقدامات تک احتجاج جاری رہے گا۔