سندھ ہائی کورٹ نے نجی کمپنی کو اضافی بل بھیجنے پر کے الیکٹرک اور ڈائریکٹر انسپکشن نیپر کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 26 جنوری 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے نجی کمپنی کو اضافی بل بھیجنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک ،ڈائریکٹر انسپکشن ٹیم نیپرا اور دیگر فریقین سے3فروری تک جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار خالد رحمان کے وکیل سید شعاع النبی نے موقف اختیار کیا تھا کہ کے الیکٹرک نے گذشتہ مہینے نجی فیکٹری کو 16لاکھ روپے کا اضافی بل جاری کردیا ہے ۔

درخواست گذار نے کے الیکٹرک کو زیادہ بلنگ کے خلاف شکایت درج کرائی ،جس پر کے الیکٹرک نے انسپکشن ٹیم بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ۔لیکن 8جنوری کو کے الیکٹرک نے درخواست گذار کی بجلی منقطع کردی ۔عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی بحال کرنے اور اضافی بل وصول کرنے سے روکا جائے ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 3فروری تک جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :