سندھ ہائی کورٹ نے لارنس اور بلگرامی روڈ سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا

پیر 26 جنوری 2015 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے لارنس اور بلگرامی روڈ سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال کلوڑ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے کے ایم سی کو حکم دیا کہ لارنس روڈ اور لوہار مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے ۔جبکہ عدالت نے ایس ایچ او نپیئر اور ایس ایس پی سٹی کو حکم دیا کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کا سامان ضبط کیا جائے ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار حاجی گل احمد نے موقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ نپیئر کی حدود میں لارنس اور بلگرامی روڈ پر لوہار مارکیٹ کے تاجروں نے گلیوں اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کردی ہیں جس کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔گیس سلنڈر اور لوہے کی کٹنگ کی وجہ سے ماحول بھی آلودہ ہورہا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دیا جائے ۔دوران سماعت کے ایم سی کے وکیل اور ایس ایچ او نپیئر نے اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں ۔عدالت نے فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :