کوئٹہ ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے نوجوان ہلاک

پیر 26 جنوری 2015 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سمنگلی ائیر بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 14سالہ نوجوان محمد سرور ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ائیر پورٹ پولیس نے ڈرائیور حمید اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔