سکول و کالجز کی سیکورٹی کو بہتر کرنے کے حوالے سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کا مختلف اسکولوں کا معائنہ

پیر 26 جنوری 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ قوم کے معماروں کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، مکمل طور پر اس بات کی کوشش میں مصروف عمل ہیں کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی یقینی بنا نے کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے باہمی رابطوں کے ذریعے انتظامات کو بہترسے بہترین کیا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے PECHS گرلز کالج ، PECHS گورنمنٹ اسکول اور PECHS ایجوکیشن فاونڈیشن اسکول میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں دورے کے دوران کیا انھوں نے اسکول انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کو لگانے کے ساتھ ایمرجنسی ہوٹر(سائرن)نصب کریں جسکا ہر طالب علم کو معلوم ہو اسکول کی دیواروں کو کم ازکم 10 فٹ تک اونچا رکھیں اسکول کی باونڈری کے اندر کڑی نگاہ رکھیں اسکول و کالج کی انتظامیہ گرد و نواح میں لگنے والے ٹھیلوں کے حوالے سے مکمل معلومات رکھیں جو ٹرانسپورٹ بچوں کو لانے اور لیجانے پر معمور ہیں ان کے مکمل کوائف اسکول وکالج انتظامیہ کے ساتھ قریبی پولیس اسٹیشن کو بھی ہونی چاہیے سیکورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا والدین پر بوجھ نہ ڈالا جائے ، انھوں نے کہا کہ اپنے طور پر جہاں تک ممکن ہو بہتر تحفظ کے نقطہ نظر سے انتظامات کئے جائیں اسکولوں کے تحفظ کے حوالے سے مسلسل متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اسموقع پر PECHS گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر عفت سہیل PECHS گرلز کالج اسکول کی پرنسپل نسیمہ ملک PECHS ایجوکیشن فاونڈیشن اسکول کی پرنسپل مسز طارق نے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کو اسکول کا تفصیلی دورہ کروایا اور مسائل سے آگاہ کیا با لخصوص PECHS گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر عفت سہیل نے انھیں بتایا کہ کالج کا تعمیراتی کام تعطل شکار اسکی بحالی کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لائیں جس پر موقع پر انھوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے فوری کام کو شروع کرنے کو کہااس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اقبال احمد ، XEN جمشید زون شاہد اشرف چوہدری بھی موجود تھے