روٹری کلب کراچی اورجھڈو پریس کلب کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

پیر 26 جنوری 2015 17:00

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) روٹری کلب کراچی اورجھڈو پریس کلب کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں کراچی اور حیدرآباد کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کیا اور مفت ادویات تقسیم کی ، میڈیکل کیمپ میں روٹری کلب کراچی صدر کی صدر میڈم بینا فصاحت ، ڈاکٹر آغا محسن رضا ، جھڈو کے سابق ناظم اسلم قائم خانی ، شہری ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی نثار، الفلاح تنظیم کے صدر عبدلسلام عارف ، جاوید ظفر ، پریس کلب کے صدر شوکت خاصخیلی ، شاہد مجید سمیت دیگر نے شرکت کی ، میڈیکل کیمپ میں 400 سے زائد مریضوں کا معائینہ کیا گیا جبکہ تمام مریضوں کو مفت دوائیں بھی دی گئیں ، اس کے علاوہ پولیو کی ویکسن اور پولیو ایورنیس پر بھی میڈم بینا فصاحت نے لیکچر دیا ، میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر طارق منگریو اور ظہیر بشیر نے ہیپا ٹائیٹس کی اسکریننگ اور ویکسن کی ،میڈیکل کیمپ کی اختتامی تقریب میں روٹری کلب کی جانب سے شوکت خاصخیلی ، شاہد مجید ، شفیق جان ، تنویر شاہ ،حاجی راشد، سریش کمار ، ریاض مظہر ، حافظ راشد، وقار قائم خانی ، محمد حسن سمیت دیگر کو شیلڈ دی گئی ، اس موقع پر بینا فصاحت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب ایک انٹریشنل فلاحی ادارہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :