ترکی نے فیس بک سے اہم مطالبہ کر دیا

پیر 26 جنوری 2015 17:01

ترکی نے فیس بک سے اہم مطالبہ کر دیا

استنبول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ترکی کی ایک عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ان تمام پیجز کو بلاک کر دے جن پر گستاخانہ مواد موجود ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق عدالت میں استغاثہ کی جانب سے فیس بک کے مختلف پیجز پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی عدالت نے سماعت کے دوران فیس بک کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ تمام پیجز کو بلاک کر دے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک میں فیس بک بند کر دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے مسلمانوں کی جانب سے توہین آمیز مواد پر کاروائی کے مطالبے کو یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ فیس بک اظہار رائے کی آزادی ر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :