کراچی، بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کے منیجر کو بے رحمی سے قتل کرنے والا ٹارگٹ کلرگرفتار

پیر 26 جنوری 2015 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پولیس نے گبول ٹاؤن میں کارروائی کرکے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کے منیجر کو بے رحمی سے قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر عبدلرحیم کو گرفتارکرلیاہے ۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیکٹری سپروازئر کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے انور نامی شخص نے 2ہزار روپے بھتہ لینے کے لیے سپروائزر کے پاس بھیجا تھا لیکن سپروائزر نے بھتہ دینے سے انکار کیا جس پر اس نے انور کو فون کیا اور کہا کہ وہ بھتہ نہیں دے رہا ہے تو انور نے کہا کہ اسے قتل کردو ۔

عبدالرحیم نے کہا کہ اگر وہ سپروازئر کو قتل نہیں کرتا تو انور نے اسے دھمکی دی تھی کہ وہ اسے قتل کردے گا جس پر مجبوراً قتل کرنا پڑا ۔ملزم نے پولیس کے سامنے موقف اپنایا اس نے اس پہلے کوئی قتل نہیں کیا ہے ۔ڈی آئی جی طاہر نوید کا کہنا ہے کہ ملزم کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں ۔جلد ہی باقی دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹجز میڈیا پر چلنے کے بعد ملزم کی والدہ نے بھی اسے شناخت کرتے ہوئے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

متعلقہ عنوان :