صوابی، بجلی کے زیر تکمیل منصوبے جلد مکمل، خراب ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کی جائے، عاقب اللہ خان رکن قومی اسمبلی
پیر 26 جنوری 2015 17:13
صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) این اے 13صوابی2سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے بجلی کے زیر تکمیل منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور خراب ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ان خیالات کااظہار ایم این اے عاقب اللہ خان نے پیر کے روز چیف ایگزیکٹیو پیسکو سید حسن فاضل سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں عاقب اللہ خان نے صوابی کے عوام کو بجلی سے متعلق درپیش کئی ایک مسائل کی جانب مبذول کرائی اور ان مسائل کے حل کا فوری مطالبہ کیا ۔
رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے تربیلا صوابی ہائی پاو ر ٹرانسمیشن لائین کی جلد از جلد تکمیل مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم سے پہلے پہلے تربیلا صوابی لائین کی تکمیل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے عاقب اللہ خان نے کہا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے فنڈسے تربیلا لائین کے لئے بائیس لاکھ روپے جمع کرائے ہیں جس کے بعد علاقے کے عوام اس لائین کی تکمیل کے لئے شدت سے منتظر ہیں علاقے کے بجلی کے خراب ٹرانسفارمر وں کے حوالے سے ایم این اے عاقب اللہ خان نے کہا کہ جلبئے سمیت بجلی کے مختلف ٹرانسفارمروں کی خرابی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ان ٹرانسفارمروں کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے کیونکہ ان کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کو ہائی پروفائل قرار دیدیا
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.