پوری قوم دہشتگردی کیخلاف حالت جنگ میں ہے ،راناعرفان محمود

پیر 26 جنوری 2015 17:13

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما وضلعی سینئرنائب صدر راناعرفان محمود خاں نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف حالت جنگ میں ہے حالات کاتقاضاہے کہ قومی سیاسی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپناکردار اداکریں باہمی اختلافات بھلاکر اورمتحد ہوکرہی دہشتگردوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ213میں معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقے کے بنیادی مسائل اورمحرومیوں پر پوری ،پوری نظر ہے عوام کے تعاون سے علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے اپنامثالی رول ادا کر یں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی دعائیں رنگ لائیں فتح حق وسچ کی ہوگی رابطوں کی سیاست کوقائم کیاہے عوامی مسائل حل کرانا اوربلاامتیاز عوا م کی خدمت ہماری سیاست کاماٹو ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقہ213ضلع خانیوال کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے اورعوامی بنیادی سہو لتوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب عوام کے تعاون سے اس حلقے کو ضلع بھر میں مثالی حلقہ بنائیں گے۔