احمدیار، پولیس کے چھاپے ،منشیات ،ناجائز اسلحہ سمیت 4افراد کو گرفتار

پیر 26 جنوری 2015 17:13

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پولیس کے چھاپے منشیات اور ناجائز اسلحہ سمیت 4افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس نے چھاپہ مارکرمحلہ محمد پورہ سے زیشان احمد کو 120گرام چرس اور ساجد فرید سکنہ جمن شاہ کو 85گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اورنواحی گاؤں73/EB میں شراب فروشی کے اڈے محمد طارق موچی کو گرفتار کرکے دس لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گاؤں 167/EBکے اسٹاپ پر کھڑے محمد افضل سکنہ52/EB کو گرفتار کرکے ناجائز کاربین 12بوربرآمد کرلی پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :