ایک ہی مدت میں دوسری مرتبہ بھارت آکر اوبامہ نے امریکہ کی کمزوری کو عریاں کردیا ہے، الطاف شکور

پیر 26 جنوری 2015 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکورنے کہا ایک ہی مدت میں 2مرتبہ بھارت کا دورہ کرکے امریکی صدرباراک حسین اوبامہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس وقت سپرپاور امریکہ لاچارگی اور کمزوری کی نئی انتہاؤں کو چھو رہا ہے ۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چاپلوسانہ ڈپلومیسی اور خاطر تواضع بھارت کی ہندو بنیاپرستانہ ذہنی کیفیت کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت میں آج تک جو بھی ملک آیا ہے اُسے دینا زیادہ پڑا ہے اوربدلے میں ملا کچھ بھی نہیں کیونکہ بھارت کی بنیا قیادت نفع زیادہ سود وصول کرنے کے باوجود منافع ادا نہیں کرتی ہے ۔ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اس خطے کے ملکوں کی سا لمیت اورامن کی خاطر چین اور مسلمان ملکوں کے ساتھ شراکت کے نئے راستے تلاش کرے ۔ بھارت کے پاس جاکر اسے بھی روس کی طرح دھوکہ ہی ملے گا ۔الطاف شکور نے مزید کہا کہ دوسری مرتبہ بھارت آکر اوبامہ نے دراصل امریکہ کی کمزوری کو عریاں کردیا ہے، امریکہ جب پاکستان کا دوست تھا تواتنا کمزور کبھی نہیں تھایہ بات پاکستانی قیادت کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :