متحدہ قومی مومنٹ نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا

پیر 26 جنوری 2015 17:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) متحدہ قومی مومنٹ نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا۔باصلاحیت مقامی قیادت کا فقدان آزادکشمیر کی معاشی و معاشرتی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ آزادکشمیر کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر و حق پرست رکن قانون سازاسمبلی محمد سلیم بٹ نے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پائیدار تقری کیلئے مقامی حکومتوں کا نظام رائج ہے۔ آزادکشمیر میں کوئی بھی جماعت مقامی حکومتوں کے قیام میں مخلص نہیں۔ایم کیوایم نے ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائی اور آج ایک بار پھر ایم کیو ایم آزادکشمیر میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر میں لوکل باڈیزالیکشن کیلئے جدوجہد کا آغاز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بنیادی حکمت عملی طے کرلی تمام پارلیمانی و غیر پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کرکے منظم حکمت عملی کے تحت جدوجہد کی جائے گئی۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلئے سراپا جدوجہدتمام تحریکیں اور طلبہ تنظیمیں اس تحریک میں قلیدی کردار ادا کریں گی۔ محمد سلیم بٹ نے مذید کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے سے حکومتی امور کی انجام دہی بھی آسان ہو گی اور عوام میں اعتماد سازی بھی بحال ہوگی۔

میرپور کی گلیوں ، نیلم کے پہاڑوں اور باغ کے دیہاتوں میں بسنے والوں کے مسائل وہیں کے رہنے والے مقامی با صلاحیت افرادہی حل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے عوام، میڈیا، سول سوسائٹی اور طلبہ تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلا امتیاز تمام افراد اور مقامی قیادت اس تحریک میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیں ۔ محمد سلیم بٹ نے سال 2015ء کو آزادکشمیر میں بلدیاتی نتخابات سال قرار دیتے ہوئے کہا جلد باہمی مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :