Live Updates

پی ٹی آئی اراکین کے استعفے موصول نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن

پیر 26 جنوری 2015 17:33

پی ٹی آئی اراکین کے استعفے موصول نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے سندھ اسمبلی میں منظورشدہ استعفے موصول نہیں ہوئے ‘ استعفے منظور ہونے کے ساٹھ دنوں میں انتخابات کروانا لازمی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی سے ابھی تک پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے استعفے تاخیر سے الیکشن کمشن کو جمع کروانے پر کمیشن کو ضمنی انتخابات میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق استعفے منظور ہونے کے ساٹھ دنوں میں انتخابات کروانا لازمی ہیں،اگر استعفے اکیس جنوری کو منظورکئے گئے ہیں توضمنی انتخابات اکیس مارچ سے قبل کروانا ہوں گے، جبکہ انہی ساٹھ دنوں میں ہی بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی کروانی ہوتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات