امریکی صدرکے دورہ بھارت کے دوران ہو نیوالے معاہدوں سے پا کستان کو کو ئی فرق نہیں پڑے گا ‘ رانا تنویر حسین ،پاکستان امریکہ ،بھارت او ر چین سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہا ں ہے ،قومی سلامتی ،آزادی وخود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ یا دباؤ قبول نہیں کرینگے ‘ وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 جنوری 2015 18:26

امریکی صدرکے دورہ بھارت کے دوران ہو نیوالے معاہدوں سے پا کستان کو کو ..

لاہور/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ ،بھارت او ر چین سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہا ں ہے تاہم قومی سلامتی ،آزادی وخود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ یا دباؤ قبول نہیں کرینگے ،امریکی صدرکے دورہ بھارت کے دوران ہو نیوالے معاہدوں سے پا کستان کو کو ئی فرق نہیں پڑے گا تاہم امریکی قیادت کو یہ با ت ضرور یا درکھنی چاہئے کہ اس وقت پا کستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لا ئن کا کردار ادا کر رہا ہے جنوبی ایشیاء میں مستقل اور پا ئیدار قیا م امن کے لئے مسلہ ء کشمیر کا حل ہو نا ضروری ہے پاکستان نے ہمیشہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لا نے کے لئے اپنا مثبت و تعمیری کردا رادا کیا ہے مگر بھارت کی قیادت کی ہٹ دھرمی کے با عث تمام تصفیہ طلب مسا ئل تعطل کا شکار ہیں ہم آج بھی بات چیت کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ با اعتماد دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ خطہ میں علاقائی تعاون کے ساتھ امن کے قیام کے لئے اپنا کردار اداکیا ہے انشا ء اللہ آئندہ ماہ چینی صدر کے دورہ پا کستان سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جو یقینی طور پر جنوبی ایشیاء مین طاقت کے توازن کو قائم کرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی عوام کے بہتر مستقبل کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا انہوں واضح کہا کہ ہم جنوبی ایشیاء میں کسی کی بھی با لا دستی کو قبول نہیں کرینگے اور نہ ہی اپنی قومی سلامتی پر کو ئی کمپرو ما ئز کرینگے ایک سوال کے جواب میں و فاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہاپاکستانی قیادت امریکی صدر کے دورہ بھارت کا بغور جا ئزہ لے رہی ہے پا کستان نے امریکہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جو قربا نیا دیں ہیں وہ ا س با ت کا واضح ثبوت ہے کہ پا کستان دہشت گردی کے نا سور کو ختم کرنے کے لئے مخلصانہ کو شش کررہا ہے آپریشن ضرب عضب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے دوسری طرف سا نحہ پشاور کے بعد قومی ایکشن پلا ن کی منظوری ،فوجی عدالوتں کے قیام سے بھی حکومت کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بقائے با ہمی کا ملک ہے جو کسی بھی قسم کی جا رحیت اپنے اوپر مسلط نہیں ہو نے دے گا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جا رحانہ طرز عمل کیوجہ سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان ہو رہا ہے اور اس وقت دہشت گردی سے متاثر سب سے زیادہ پاکستان ہے جس کا امریکی عہدیداروں کو بھی بخوبی احسا س ہو نا چا ہئے ۔

متعلقہ عنوان :