بداخلاقی کی سیاست جاری رہی تو اسمبلی باقی رہے گی نہ ہی سندھ حکومت باقی رہے گی،لیاقت جتوئی ،جامشورو میں اربوں روپے کی سرکاری زمین کی خوردبرد اور صحت بارے تین تحریک استحقاق جمع کروادی ہیں،سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 26 جنوری 2015 18:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں نے بدتمیزی اور بداخلاقی کی سیاست جاری رکھی تو نہ یہ اسمبلی باقی رہے گی اور نہ ہی سندھ حکومت باقی رہے گی۔ سندھ اسمبلی میں کاشتکاروں کو فصلوں کی قیمت نہ ملنے، جامشوروں میں اربوں روپے کی سرکاری زمین کی خوردبرد اور صحت کے حوالے سے تین تحریک استحقاق جمع کروادی ہیں۔
اسمبلی عوامی مسائل کے حل کرنے کا فورم ہے کوئی گھومنے پھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے خود کو جمہوریت کا علمبردار تو کہتے ہیں لیکن وہ ہمیں برداشت نہیں کرسکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سوالات اور تحاریک پر اجلاس کو ختم کردینا پیپلز پارٹی کی روایت بنتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف گنے کے ہی نہیں بلکہ چاول کے کاشتکار اور کسان بھی شدید مالی بحران سے دوچار ہیں اور فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چاول کی قیمت 11 سو روپے فی من مقرر کی گئی تھی اور اب یہ پونے آٹھ سو روپے کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو سے لے کر پاور ہاؤس تک کی ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کو ذاتی ناموں پر تبدیل کرواکر اس سے اربوں روپے کمائے جارہے ہیں اس حوالے سے اسمبلی میں آواز بھی اٹھاؤں گا اور مطالبہ کروں گا کہ سید سردار احمد اور ان جیسے دیگر سنیئر پارلیمنٹرین کی ایک کمیٹی بنا کر اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں صحت کے حوالے سے تمام ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔ نہ تو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہیں اور نہ ہی ادویات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کا صرف ایک ہی کام باقی رہ گیا ہے کہ وہ غلط زبان استعمال کریں اور لوگوں کو دھونس اور دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے بدتمیزی اور بد اخلاقی کی روایت کو ختم نہ کیا تو نہ اسمبلی رہے گی اور نہ ہی یہ حکومت باقی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.