نصیر آباد:چھتہر میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

پیر 26 جنوری 2015 18:38

نصیر آباد:چھتہر میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،5 افراد جاں بحق ،متعدد ..

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) چھتہر میں پک اینڈ ڈراپ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیری مراد جمالی کے قریب پک اینڈ ڈراپ گاڑی اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔اس حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے افراد میں دو ہندو بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :