وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی یوم جمہوریہ پر مبارکباد، دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار

پیر 26 جنوری 2015 19:31

وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی یوم جمہوریہ پر مبارکباد، دوستانہ تعلقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ پر بھارتی حکومت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ پر اپنے ہم منصب نریندر مودی کے نام لکھے گئے خط میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر پڑوسی ملک کیساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کیساتھ دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ خود مختاری، احترام، اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھارتی عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر عوامی فلاح و بہبود، پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیاء کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے بھارتی کی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :