Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعض مقامات پر پتنگ بازی کی خبروں کا نوٹس ، پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب ،پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر موثر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ‘ شہباز شریف

پیر 26 جنوری 2015 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے بعض مقامات پر پتنگ بازی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر موثر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات