نصیر آبا ،چھتر میں بارودی سرنگ کا دھما کہ ،ہند و تاجر سمیت 5افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے تحقیقات شروع کردیں

پیر 26 جنوری 2015 19:45

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) نصیر آباد کے علا قے چھتر پولیس تھا نہ کی حدود میں بارودی سرنگ کے اوپر پک اپ ڈاٹسن کے چڑھنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،مرنے والوں میں ایک ہندو تا جر بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطا بق نصیر آباد چھترپولیس تھا نہ کے حدود میں زیر زمین دفن بارو دی سرنگ پر پک اپ ڈاٹسن چڑھ گئی جس کی نتیجے میں پانچ افراد سید یار محمد شا ہ ، سید قربا ن شا ہ ، محمد صلاح الدین ،محمد ابراہیم سمیت ایک ہندو تا جر لعل چند ہلا ک ہو گئے ہیں، جبکہ سید عر فا ن شاہ شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

مرنے اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتا ل نصیرآبا د پہنچا دیا گیا ،دھما کے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی قمر الحسن،ڈی پی او سلیم لہڑی ، ایڈیشنل ایس پی نور محمد بڑیچ پولیس نفری کے ہمرا ہ جائے وقوع پر پہنچ گئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گیرا وٴ کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :