پاک فضائیہ کے سربر ا ہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا بحرین ڈیفنس فورسز کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، دفاعی افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات، باہمی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار ، تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے نئی راہوں کا تعین کرنے پر رضا مندی ظاہر کی

پیر 26 جنوری 2015 20:31

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے بحرین ڈیفنس فورسز کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ائیر چیف رائل بحرین فضائیہ کی دعوت پر بحرین کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ ان کی آمد پرانہیں ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے بحرین کی دفاعی افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے بریگیڈئیرجنرل حمادبن عبداللہ الخلیفہ ،کمانڈررائل بحرین فضائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ فوجی قیادت نے باہمی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے باہمی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیااور اس تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے نئی راہوں کا تعین کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔