سیرینا ولیمز اور دفاعی چمپئن اسٹینسلاس ووارینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پیر 26 جنوری 2015 20:34

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) امریکی ٹینس کی خاتون اسٹار سیرینا ولیمز اور دفاعی چمپئن اسٹینسلاس ووارینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔

(جاری ہے)

میلبورن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کا سامنا اسپین کی گاربین مروزا سے تھا۔امریکی کھلاڑی نے حریف کو دو چھ ، چھ تین اور چھ دوسے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈومینیکا کلباکووا بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کو چھ دو، تین چھ اور چھ تین سے ہراکر لاسٹ ایٹ میں پہنچ گئیں ۔

متعلقہ عنوان :