ڈیرہ بگٹی میں کالی کانسی کی وباء پھیلنے سے 3بچے جاں بحق

پیر 26 جنوری 2015 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالی کانسی کی وباء پھیلنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں کالی کانسی کی وباء سے مزید3بچے جاں بحق ہوگئے 16روزمیں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 13 ہوگئی حکام کاکہناہے کہ مرنے والے بچوں کی عمرے9ماہ سے 4سال کے دوران ہے