ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے جواریوں نے مال کمانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ،بھارت کھیلوں پر غیر قانونی سٹے بازی کا گڑھ ہے۔ عالمی کپ کے دوران ہمیشہ بھارت میں اربوں روپے کا سٹہ لگایا جاتا ہے، جوا کھلانے والے ہرشخص کو ڈھونڈ نکالا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈپٹی پولیس کمشنر

پیر 26 جنوری 2015 20:58

ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے جواریوں نے مال کمانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے جواریوں نے مال کمانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور ممبئی پولیس نے سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کرلیا۔ میگا ایونٹ پر سٹہ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بھارت کھیلوں پر غیر قانونی سٹے بازی کا گڑھ ہے۔ عالمی کپ کے دوران ہمیشہ بھارت میں اربوں روپے کا سٹہ لگایا جاتا ہے۔

اس بار بھی میگا ایونٹ کی آمد کے ساتھ ہی سٹے بازوں نے اپنے نیٹ ورکس کو فعال کرنا شروع کردیا ہے۔ وہ ٹورنامنٹ سے بڑے پیمانے پر مال کمانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ غیر قانونی جوئے کے مرکز ممبئی میں پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے۔ کمشنر راکیش میریا نے اہم آفیشلز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کے بارے میں حکمت عملی تیار کی گئی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے پولیس افسران کو حکم دیا کہ جوا کھلانے والے ہرشخص کو ڈھونڈ نکالا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان احکامات کے بعد شہر میں قائم ترانوے پولیس اسٹیشنز اور بارہ کرائم برانچ یونٹس نے ماضی میں سٹے بازی میں ملوث لوگوں کا ریکارڈ چھاننا شروع کردیا ہے۔ ڈپٹی پولیس کمشنر دنانجے کلکرنی کا کہنا ہے کہ تمام پولیس اسٹیشنز اور کرائم برانچز نے سٹے بازی کے خاتمے کی مہم شروع کردی ہے۔ ہم نے اپنے مخبروں کو پھیلا دیا اور آن لائن چیکنگ بھی ہورہی ہے۔ انڈر ورلڈ مافیا ملک میں غیر قانونی جوا کھلانے والے سنڈیکیٹس کو چلانے میں مددگار ہیں۔ لیکن ہم بھی انہیں پکڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اور ہر معمولی اطلاع پر بھی فوری کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :