Live Updates

فیاض الحسن چوہان اور حافظ طاہر محمود اشرفی میں تلخ کلامی، وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران بدمزگی ، آپکا ہمیشہ کام اتفاق کو افتراق میں تبدیل کرنا ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی پی ٹی آئی رہنما پر تنقید،فیاض الحسن تقریب سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے ، پی ٹی آئی رہنما کے رویہ پر اظہار ناراضگی

پیر 26 جنوری 2015 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان اور حافظ طاہر محمود اشرفی میں تلخ کلامی، وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران بدمزگی پیدا کرنے پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے روکنے کی کوشش کی، طاہر اشرفی نے کہاکہ آپ کا ہمیشہ کام اتفاق کو افتراق میں تبدیل کرنا ہے، فیاض الحسن تقریب سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے ، کئی شرکاء کا تحریک انصاف کے رہنما کے رویہ پر اظہار ناراضگی ۔

پیر کے روز اس وقت آل پارٹیز کانفرنس میں بدمزگی پیدا ہوگئی جب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرو پرویز رشید گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے حکومتی موقف بارے آگاہ کررہے تھے۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے انہیں ٹوک دیا اور ان کی ایک نہ سنی جس پر حافظ طاہر محمود اشرفی نے انہیں روکنے کی کوشش کی جبکہ ساتھ بیٹھے شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی بھی ہاتھ سے انہیں بٹھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ نہ مانے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیسے ہی انہوں نے احتجاجاً تقریب کا واک آؤٹ کرنے کا اعلان کیا تو حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ یہاں اتحا د کی بات ہورہی تھی دیگر شرکاء کے علاوہ خود تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ساجد اسحاق موجود ہیں لیکن فیاض الحسن چوہان کا ہمیشہ کام اتحاد کو افتراق میں تبدیل کرنا ہے جبکہ دوسری جانب اونچی آواز میں احتجاج کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان ہال سے باہر نکل گئے ۔ اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس میں موجود دیگر شرکاء نے فیاض الحسن چوہان کے رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات