لاہور، شیخ زید ہسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ کی موت خود کشی قرار

پیر 26 جنوری 2015 21:34

لاہور، شیخ زید ہسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ کی موت خود کشی قرار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء) شیخ زید ہسپتال میں مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ کی موت کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں جس میں اس کی موت کو خود کشی قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے شیخ زید ہسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ مبینہ طور پر ہاسٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی جبکہ اس کے قتل کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر نعیم کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شازیہ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے ڈاکٹر شازیہ کا قتل نہیں ہوا بلکہ انہوں نے خود کو زہریلا انجکشن لگا کر خود کشی کی ہے۔پولیس رپورٹ میں ڈاکٹر شازیہ کی موت کو خود کشی قرار دینے کے بعد عدالت نے اس کے قتل کے شبہ میں گرفتار ڈاکٹر نعیم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔جبکہ پولیس نے ان احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم کو رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :