بھارت امریکا دفاعی تعاون،ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونگے،دہشتگردی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ :بھارتی ہائی کمشنر

پیر 26 جنوری 2015 22:46

بھارت امریکا دفاعی تعاون،ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونگے،دہشتگردی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون کا کہنا ہے کہ امریکا اوربھارت کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں،امریکا سے ملنے والے ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے بھارت دورے کے بعدبھارتی ہائی کمشنرکا کہنا ہے کہ بھارت امریکا دفاعی تعاون کسی کےخلاف نہیں ہے ،سول نیوکلیئر معاہدے سے کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔پاک بھارت پر مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے حل کے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے ،اقوام متحدہ جماعت الدعوہ پر پابندی عائد کر چکی ہے مگر پاکستان میں اس کی سرگرمیاںابھی بھی جاری ہیں ایسی صورت میں مذاکرات کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔