خاتون نے تو برگر مانگا تھا، یہ کیا دے دیا بھائی؟

پیر 26 جنوری 2015 23:38

خاتون نے تو برگر مانگا تھا، یہ کیا دے دیا بھائی؟

نیو ہمپشائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء)نیوہمپشائر سے تعلق رکھنے والی جینلی جونز(Janelle Jones) اس وقت حیران رہ گئی جب اس نے برگر کنگ کے ڈرائیو تھرو سےایک برگر خریدا اور شاپنگ بیگ میں برگر کو جگہ نوٹوں کو پایا۔اسے جس بیگ میں برگر دیا گیا تھا وہ برگر کی بجائے نوٹوں سے بھرا ہوا تھا۔جینلی اور اس کے شوہر نے بیگ میں ملنے والے 2631 ڈالر برگر کنگ کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ رقم بنک میں جمع کرانے کےلیے بیگ میں رکھی گئی تھی، جو غلطی سے انہیں دے دیا۔جینلی اور اس کے شوہر نے بیگ میں ملنے والے 2631 ڈالر برگر کنگ کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ رقم بنک میں جمع کرانے کےلیے بیگ میں رکھی گئی تھی، جو غلطی سے انہیں دے دیا۔میتھو جونز کےمطابق اس نے اور اس کی بیوی نے اس رقم کو استعمال کرنے کا سوچا مگر پھر انہیں خیال آیا کہ خدا ہر چیز دیکھ رہا ہے۔برگر کنگ نے غلطی سے بیگ میں برگر کی جگہ نوٹ دئیے والے واقعہ کی تصدیق کی ہے مگر اس پر مزیدکوئی بات چیت نہیں کی۔