ٹانک: واپڈا دفتر میں آگ لگ گئی،72 افراد گرفتار

منگل 27 جنوری 2015 11:01

ٹانک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) گذشتہ روز مظاہرین نے بیس گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیسکو آفس کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفع 144 نافذ کر دی اور گرفتاریوں کے لیے آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 72 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے جن میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹانک میں گذشتہ دو ماہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا گیا تھا لیکن کسی نے بھی کان نہ دھرے۔ مظاہرین نے دوسرے روز بھی شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرے جاری رکھے جس کے نتیجے میں ٹانک کے تمام تعلیمی ادارے بند رہے، محکمہ صحت کی جانب سے بھی پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی گائرنگ کی جس سے مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :