ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق

منگل 27 جنوری 2015 11:03

ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) باغ روڈ پر مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے علاقے میں باغ روڈ پر مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار چار افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی باغ سے آیبٹ آباد آرہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :