حارث سہیل بھوتوں سے ڈر گئے
منگل 27 جنوری 2015 11:12
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث سہیل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں 'بھوت' سے ڈر گئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کرکٹر حارث سہیل نے رواں ہفتے کے آغاز میں اپنے کمرے میں کسی 'بھوت پریت' کی موجودگی سے ڈر کر ٹیم مینیجر کے کمرے میں پناہ لے لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے کمرے میں کوئی 'پر اسرار مخلوق' موجود ہے، جس نے ان کے بیڈ کو زور سے ہلایا ہے۔
ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ منگل کو 26 سالہ کرکٹر نے کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن کو فون کرکے بتایا کہ ان کے بیڈ کو زور سے ہلا کر انھیں نیند سے جگایا گیا ہے۔ جب ٹیم کوچ حارث سہیل کے کمرے میں پہنچے تو انھیں خوف سے کانپتے اور لرزتے ہوئے پایا گیا، جبکہ وہ شدید بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
چیمہ کے مطابق انتظامیہ نے سہیل کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ ہوسکتا ہے انھوں نے کوئی خواب دیکھا ہو، تاہم کرکٹر کا اصرار تھا کہ یہ کسی 'پرا سرار مخلوق' کی ہی کارستانی ہے۔
اگر چہ مذکورہ ہوٹل کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ آسیب زدہ ہے،لیکن ہوٹل انتظامیہ کا موقف ہے کہ ان کے ہوٹل میں 'کوئی بھوت فعال' نہیں ہے اور حارث سہیل ڈراﺅنے خواب کے باعث بخار میں مبتلا ہوئے ہیں، تاہم پھر بھی حارث سہیل کا کمرہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.