دبئی میں عابدہ پروین کو سفارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 27 جنوری 2015 11:38

دبئی میں عابدہ پروین کو سفارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)دبئی میں منعقد ایک تقریب میں پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کو سفارتی ایوارڈ دیا گیا۔ ایک تقریب میں پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کو سفارتی ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ صوفیانہ شاعری امن، دوستی اور مثبت انسانی رشتوں کی علامت ہے۔ انہوں نے عابدہ پروین کی خوبصورت گائیگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی ثقافت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ عابدہ پروین نے ایوارڈ دینے پر سفیر جاوید ملک کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس موقع پر اپنی مسحور کن گائیگی کے ذریعے سامعین کی طرف سے بھرپور خراج تحسین حاصل کیا۔