بارک اوبامہ فلم” سیلما“ کی خصوصی سکریننگ کی میزبانی کریں گے

منگل 27 جنوری 2015 11:43

بارک اوبامہ فلم” سیلما“ کی خصوصی سکریننگ کی میزبانی کریں گے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)امریکی صدر باراک اوباما وائٹ ہاوٴس میں آسکر ایوارڈز میں نامزد ہونے والی فلم” سیلما“ کی خصوصی سکریننگ کی میزبانی کریں گے۔ سیلما اگلے ماہ ہونے والے آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے نامزد کی گئی ہے۔ سیلما کی کہانی 1965 کی احتجاجی لانگ مارچ میں امریکی انقلابی لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

لانگ مارچ کا مقصد سیاہ فام امریکیوں کے حق رائے دہی کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔ فلم میں مارٹن کا کردار برطانوی اداکار ڈیوڈ اوئیلووو نے ادا کیا۔ وائٹ ہاوٴس میں اس سے پہلے 2012 میں نیلسن مینڈیلا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم” مینڈیلا“Long Walk to Freedomکی سکریننگ کی گئی۔ فلم کی سکریننگ وائٹ ہاوٴس کے فیملی سینما ہاوٴس میں کی جائے گی جس میں 40 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ صدر اوباما اس سے پہلے بھی وائٹ ہاوٴس کے فیملی سینما میں تین فلموں کی میزبانی کر چکے ہیں جن میں سلم ڈاگ ملینئیر، جولیا اینڈ جولیا اورHe's Just Not That Into Youشامل ہیں۔