مارٹن گپٹل کاؤنٹی کرکٹ کے اگلے سیزن میں تین برس دوری کے بعد دوبارہ ڈربی شائر میں شمولیت اختیار کرینگے

منگل 27 جنوری 2015 11:50

مارٹن گپٹل کاؤنٹی کرکٹ کے اگلے سیزن میں تین برس دوری کے بعد دوبارہ ڈربی ..

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز مارٹن گپٹل کاؤنٹی کرکٹ کے اگلے سیزن میں تین برس دوری کے بعد دوبارہ ڈربی شائر میں شمولیت اختیار کریں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت وہ کاؤنٹی کرکٹ کے اگلے سیزن میں چھ چیمپئن شپ میچز اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

گپٹل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈربی شائر مضبوط کلب ہے اور میری اس سے اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے اس کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔واضح رہے کہ ۔ گپٹل اس سے قبل 2011 اور 2012ء سیزن کے دوران ڈربی شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :